پتوکی اے سی آفس میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری

شہریوں نے اے سی پتوکی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ، کوئی بھی تسلی بخش جواب نہ مل سکا

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پتوکی اے سی آفس میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری لگائی گئی کھلی کچہری میں شہریوں نے اے سی پتوکی کو آڑھے ہاتھوں لیا شہریوں نے مسائل کے متعلق شکایات کے انبار لگادیا اے سی پتوکی شہریوں کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا شہری نے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پتوکی اے سی آفس میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے اے سی پتوکی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دئے اے سی پتوکی شہریوں کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا شہریوں نے بتایا کہ پتوکی کہنہ روڈ، چونیاں روڈ ،شادمان کالونی سمیت پورے شہر میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہے ہر طرف گلی محلوں میں سیوریج کا گندہ بدبو دار پانی کھڑا ہے اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کے گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں ہر طرف بیماریوں پھوٹ رہی ہیں اے سی پتوکی کو متعدد بار شکایا ت درج کروائیں مگر کوئی حل نہ نکل سکا پہلے بھی کھلی کچہریوں میں مسائل پیش کئے مگر کوئی حل نہ نکل سکا چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی شکایات سیل میںشکایات درج کروائیں تو اے سی پتوکی نے اپنی ٹیم سے سب اچھا کی رپورٹ بنواکر اعلی افسران کو ارسال کردیں شہریوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر اے سی پتوکی انتظامیہ کیؒاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :