پتوکی لیسکو افسران کی ہٹ دھرمی ہنجرائے کلاں سمیت دیگر علاقوں کی بجلی 24گھنٹوں سے بند

شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیسکو افسران شہریوں کا فون سننے سے گریزاں شہریوں کا اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پتوکی لیسکو افسران کی ہٹ دھرمی ہنجرائے کلاں سمیت دیگر علاقوں کی بجلی 24گھنٹوں سے بند شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیسکو افسران شہریوں کا فون سننے سے گریزاں شہریوں کا اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

چیف لیسکو لاہور شاہد حیدر کی ریجن میں ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے لیسکو رورل سب ڈویژن پتوکی کے نواحی علاقوں ہنجرائے کلاں سمیت دیگر علاقوں کی بجلی 24گھنٹوں سے بند ہے لیسکو رورل پتوکی افسران شہریوں کی مشکلات میں کمی نہ لاسکے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جمعہ نماز کی ادائیگی میں بھی شہریوں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا لیسکو ایکسین بھائی پھیرو نوید بھٹی ،ایس ڈی او رورل سب ڈویژن پتوکی افسران شہریوں کا فون سننے سے گریزاں شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اسلام آباد، چیف لیسکولاہور شاہد حیدر سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :