
ایف بی آر نے چند ماہ میں ہی ہزاروں ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر میں 736 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا
محمد علی
ہفتہ 2 دسمبر 2023
00:33

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 3 ہزار 484 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کر چکا۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل کر لیا تھا۔ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 4 ماہ میں 37 فیصد اضافے سے 2 ہزار 748 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 682 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے، ایف بی آر نے اکتوبر میں 707 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ اکتوبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 516 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ری فنڈ ادا کیے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران تقریباً 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، گزشتہ سال مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 25 لاکھ 70 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اکٹھے کیے گئے محصولات کی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2042 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آر کو 1634 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے تھے۔پہلی سہ ماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو 935 ارب روپے موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو 683 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔بلاواسطہ ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1107 ارب روپے حاصل ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو حاصل ہونیو الی رقم کا حجم 951 ارب روپے تھا۔نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران 469 ارب روپے اکٹھے کیے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 100 فیصد زیاہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 235 ارب روپے رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.