Live Updates

نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد اپنا ری ہیب مکمل کرلیا

نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ، انجری نے انہیں 2023ء ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی روک دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 دسمبر 2023 12:01

نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد اپنا ری ہیب مکمل کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2023ء ) پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کامیاب بحالی کے عمل کے بعد کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ نے باضابطہ طور پر انگلینڈ میں اپنی بحالی مکمل کر لی ہے اور اس عمل میں تعاون کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے میڈیکل ٹیم کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ دینے کے لیے انسٹاگرام پر گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے انگلینڈ میں اپنی بحالی مکمل کر لی ہے۔ میں اس سب کو منظم کرنے کے لیے پی سی بی کا بہت مشکور ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ "میری میڈیکل ٹیم ڈاکٹر امتیاز احمد، فزیوس جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا انگلینڈ میں ان کی تمام تر نگہداشت کے لیے خصوصی شکریہ۔

(جاری ہے)

"
واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے تھے۔ بدقسمتی سے انجری نے انہیں 2023ء ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔ مزید برآں 2023ء ورلڈ کپ میں نسیم کی غیر موجودگی خاص طور پر بولنگ کے شعبے میں ایک اہم خلا تھا، جہاں ٹیم میگا ایونٹ کے دوران فارم کی کمی کا شکار نظر آئی۔ دریں اثناء 20 سالہ فاسٹ باؤلر کی انگلینڈ میں سرجری ہوئی اور وہاں کامیابی سے بحالی مکمل کی۔ شائقین اب آنے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ان کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی قومی ٹیم میں واپس دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات