صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت (پرسوں )ہوگی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:46

صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت (پرسوں )ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) لاہورہائیکورٹ میں صنم جاوید کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقررکرلی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پرسوں (پیر ) چار دسمبر کو درخواست پرسماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔صنم جاوید نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔