جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں اکنامک کیریئر ایکسپو کا انعقاد

ہفتہ 2 دسمبر 2023 18:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے زیر اہتمام ” اکنامک کیریئر اپرچیونٹی ایکسپو“ کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشیات کی طالبات نے روایتی اور غیر روایتی انداز سے مستقبل میں روزگار کے حصول کے مختلف ماڈلز پیش کئے۔ ایکسپو کی صدارت وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے کی۔

اس موقع پر سی ای او لیدر انڈسٹری شفقت خاور چوہدری، سی ای او ڈان پریشر ککر خان شیروانی اور سی ای او ٹی ڈی سی انڈسٹریز اسد نصیر ملک نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔حاضرین نے طلبہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خاص کر معاشی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے، دور حاضر میں خواتین کو معاشی معاملات میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طالبات و اساتذہ کو کامیاب ایکسپو کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنے اور روزگار کے حصول کے مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :