انتخابی فہرستیں تیار، 15 لاکھ نئے ووٹرز رجسٹرڈ

ملک بھرمیں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:21

انتخابی فہرستیں تیار، 15 لاکھ نئے ووٹرز رجسٹرڈ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) عام انتخابات، حتمی انتخابی ووٹر فہرستیں تیارکرلی گئیں،حالیہ انتخابی فہرستوں میں 15 لاکھ کے قریب نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی، 25 جولائی 2023 تک ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابی ووٹر لسٹیں منجمد کر دی ہیں۔