}پاکستان سنی تحریک عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ثروت اعجاز قادری

&عوامی رابطہ مہم کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے، علامہ بلال سلیم قادری شامی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادی اور سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری شامی سے تاجر رہنما اور مختلف وفد نے ملاقات کی آنے والے وفد نے موجودہ عوامی مسائل کے حل کے لیے گفتگو کی۔پاکستان سنی تحریک کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ کھارادر اورمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ سارا بوجھ عوام پر آتا ہے۔مصنوعی قلت پیدا کر کیاشیائے خوردونوش کی چیزوں کو مارکیٹوں سیغائب کرکے مہنگے داموں عوام کو فروخت کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جب گوشت مہنگاہوتاتھا تو لوگ دال سبزی کھا کر گزارا کر لیا کرتے تھے۔مگر اب دال اور سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتاہے توپبلک ٹرانسپورٹ کہ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیاجاتاہے۔مگر یومیہ اجرت پر کام کرنے والا اور تنخواہ دار طبقے کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہاہے۔یوٹیلٹی بل اس قدر آ رہے ہیں کہ غریب کی آدھی سے زیادہ تنخواہ بل جمع کرنے میں لگ جاتی ہے۔ان سب حالات کے باعث عوام کے سینے میں اب لاوا پک رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کا کہنا تھا کہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔ہمارے حکمران عوام کو ریلیف پہنچائیں یا نہ پہنچائیں مگر عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ان کے درمیان ضرور آ جاتے ہیں۔ہم تاجر رہنما اور مخیر حضرات سے مل کر عوام کو مہنگائی کے سونامی سے نکالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔انڈسٹلز بھی اب پریشان ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کیاہے کے بزنس مین بھی اب ان بلوں کو بھرنے سے قاصر ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ انڈسٹریاں لگانے سے گھبرا رہے ہیں۔ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دے رہا ہے۔