شمالی چھائونی کے علاقہ سی23 سالہ نوجوان کی اٹیچی کیس سے لاش برآمد

چند روز قبل دو کزنوں میں نشے کی وجہ سے جھگڑا ہوا ،دھکا لگنے سے ثاقب سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا

اتوار 3 دسمبر 2023 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) شمالی چھائونی کے علاقہ الطاف کالونی میں 23 سالہ نوجوان کی اٹیچی کیس سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایدھی فائونڈیشن نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ چند روز قبل دو کزنوں میں جھگڑا ہوا ،جھگڑے کے باعث دھکا لگنے سے 23 سالہ نوجوان سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی شناخت 23سالہ ثاقب کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

23 سالہ ثاقب اور اس کے کزن کے درمیان نشے کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔ جس وقت دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس وقت گھر والے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔جرم کو چھپانے کے لئے لاش کو اٹیچی کیس میں بند کر دیا گیا۔ 23 سالہ ثاقب کے اغوا ء کا مقدمہ بھی تھانے میں درج تھا ۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔