کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی خصوصی طور پر شرکت

اتوار 3 دسمبر 2023 14:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے،شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی فیملی کے ہمراہ بارات کا استقبال کیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کی صاحبزادی کے سر پر دست شفقت رکھ ہوے ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او راولپنڈی اور پنجاب پولیس کی جانب سے مبارکباد اور تحائف دئیے، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنزاور دیگر پولیس افسران نے شہید کی فیملی کے ہمراہ بارات کا استقبال کیا، ایس ایس پی آپریشنز شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کی صاحبزادی کے سر پر دست شفقت رکھا، ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او راولپنڈی اور پنجاب پولیس کی جانب سے مبارکباد اور تحائف دئیے، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی،کانسٹیبل عاشق حسین شہید نے 23 مئی 2011 کو نیوٹاؤن کے علاقہ میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لئے ریڈ کے دوران جام شہادت نوش فرمایا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء فیملیز کی ویلفئیر اولین ترجیحات میں ہے، شہداء فیملیز ہمیں اپنی فیملیز کی طرح عزیز ہیں، شہداء فیملیز کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہداء ہمارے اور اس قوم کے محسن ہیں انکی لازوال قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں،شہداء فیملیز کی ویلفئیر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

\378