اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

نیتن یاہو کو حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی شہریوں کی جان کی کوئی فکر نہیں،مظاہرین

اتوار 3 دسمبر 2023 15:30

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرے میں حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کے اہل خانہ اور اسرائیلی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے، نیتن یاہو کو حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی شہریوں کی جان کی کوئی فکر نہیں۔