بھائی کو بچانے جانیوالا پاکستانی نوجوان خود آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق

آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی،خاندان کے دیگرافرادگھر سے باہر نکل کر محفوظ رہے

اتوار 3 دسمبر 2023 15:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کانٹی کے بریڈفورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔برطانوی خبر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ فنچ اسٹریٹ میں ہفتے کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب گھر کی بالائی منزل میں آگ لگی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کوبچانے بالائی منزل پرگیا جہاں آگ کی لپیٹ میں آگیا، نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سیچھلانگ لگاکرباہر آچکا تھا جس کے باعث وہ آتشزدگی سے محفوظ رہا۔

جب آگ لگی تب گھر میں موجود ایک آدمی، ایک بچہ اور خاتون پہلے ہی گھر سے باہر آچکے تھے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی، البتہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔