ؑ 8فروری نواز شریف کی فتح کا دن، مسلم لیگ (ن) ہی کلین سویپ کرے گی، چوہدری ریاض الحق جج

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

uاوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہمیشہ پاکستانی سیاست کا محور تھے اور ہیں اور رہیں گے‘2024 کے عام انتخابات میں شیر کا نشان بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ووٹ کا صحیح استعمال قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے 8فروری قائد میاں نواز شریف کی فتح کا دن ہو گا کیونکہ ملکی ترقی اور خوشحالی میاں نواز شریف اور ان کی مخلص ٹیم کا ایجنڈا ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کلین سویپ کرے گی عوام ’’یوٹرن‘‘ لینے والوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ حلقہ این اے 136 ان کی پارٹی اور حلقہ کیلئے دی جانیوالی خدمات قابل قدر ہیں دوتہائی اکثریت سے میاں نوازشریف چوتھی بارزیراعظم منتخب ہوں گے۔اُنہیں جوسیاست سے مٹاناچاہتے تھے وہ اپنے کردارسے مٹ گئے۔عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں وہ مقامی اوربین الاقوامی اقدامات سے مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکریں گے۔ڈالر،پٹرول اوربجلی سمیت روزمرہ کی اشیاء میں ریلیف دیاجائے گا۔