
سندھ میں کپاس کی پیداوار کا ہدف حاصل، پنجاب ہدف پورا نہ کرسکا
ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 81 فیصد اضافے سے 77 لاکھ 53 ہزار روئی کی گانٹھیں پہنچیں
اتوار 3 دسمبر 2023 21:45
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق 30 نومبر تک پاکستان سے ایک لاکھ 25 ہزار روئی کی گانٹھوں کی برآمدات ہوئیں جبکہ ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے 67 لاکھ 55 ہزار روئی کی گانٹھوں اور ایک غیرملکی فرم کی جانب سے ایک لاکھ 65 ہزار روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی۔
احسان الحق نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں ہدف کے مقابلے میں غیرمعمولی کمی کی بڑی وجہ انتہائی منفی موسمی حالات اور فصل کو سفید مکھی کے غیر معمولی حملے میں نقصان پہنچنا ہے جبکہ پنجاب میں کپاس کی کاشت عملی طور پر رپورٹ شدہ رقبے کے مقابلے میں بہت کم کاشت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال فروری/مارچ میں ساحلی علاقوں میں کپاس کی ریکارڈ کاشت اور کئی سال بعد کپاس کی کاشت اور چنائی کے وقت روایتی نوعیت کی بارشیں نہ ہونے سے ناصرف کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا بلکہ اس کا معیار بھی بہتر ہونے سے رواں سال روئی کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال ابتدائی طور پر حکومتی سطح پر کاٹن ایئر 2023-24 کیلئے کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھیں مقرر کیا گیا جس میں سے سندھ کیلئے 40 لاکھ گانٹھ جبکہ پنجاب کیلئے 83 لاکھ 37 ہزار گانٹھیں مقرر کی گئیں لیکن حیران کن طور پر سندھ نے اپنا ہدف 30 نومبر کو ہی حاصل کرلیا لیکن پنجاب اپنے مقررہ ہدف کی نسبت 55 فیصد کی پیداوار حاصل کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تیزی سے ظہور پذیر ہونیوالی موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر سندھ کے ساحلی شہروں کی طرح اگر ملک بھر میں نئے کاٹن ایئر کا آغاز فروری/مارچ میں کیا جائے تو اس سے توقع ہے کہ پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار 15 ملین گانٹھوں کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے پاس نہیں، ہم نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی، پاک فوج کی وضاحت
-
’PAF v IAF 6-0‘ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی
-
’پاکستان کے پاس کئی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں‘
-
عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، اللہ کا شکر کہ اُس نے فتح سے نوازا، ترجمان پاک فوج
-
oبھارتی اپوزیشن کا مودی سے مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
-
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
-
قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.