امداد عرب دنیا کی فلسطینیوں کی مدد کے عزم کا اظہار ہے،کے ایس ریلیف

آنے والے دنوں کے اندر عطیات مزید بڑھ جائیں گی،سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی گفتگو

پیر 4 دسمبر 2023 12:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) کے ایس ریلیف کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد عرب دنیا کی فلسطینیوں کی مدد کے عزم کا اظہار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا جس بڑے پیمانے پر سعودی امداد دے رہے ہیں اس کی کوئی بھی نفی نہیں کر سکتا کیونکہ ساہم ویب سائیٹ پر پوری دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں کے اندر عطیات مزید بڑھ جائیں گی۔ تاریخی امداد میں اجناس کی شکل میں دی جانے والی امداد شامل نہیں ہے۔ڈاکٹر ربیعہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بزنس مینوں نے ایمبولینسز، طبی آلات، خوراک، بچوں کے لیے دودھ کی امداد دی جو کہ ساہم ویٹ سائیٹ کے ذریعے دی جانے والی کیش امداد میں شامل نہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الربیعہ نے غزہ امداد پہنچانے سے قبل اسرائیل کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی مذمت کی۔

ان نے کہا کہ امدادی ٹرکوں کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کلیئر کرنے کے لیے 50 کلومیٹر تک لے جانا پڑتا ہے پھر وہاں سے 50 کلومیٹر طے کرکے واپس لانا پڑتا ہے۔ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لوگوں کو روزانہ 400 ٹرک امداد کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل بمشکل 140 ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دے رہا ہے۔