سانحہ چلاس ہڈور کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹرانسپورٹرز نے جنرل بس سٹینڈ جوٹیال سے ریلی نکالی

پیر 4 دسمبر 2023 17:39

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) سانحہ چلاس ہڈور کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹرانسپورٹرز نے جنرل بس سٹینڈ جوٹیال سے ریلی نکالی، مظاہرین شاہراہِ قائد اعظم سے بازار اور پھر سنٹرل پریس کلب گلگت پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سانحہ چلاس ہڈور میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ دہشت گردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ اس موقع پر نیٹکو ملازمین یونین کے صدر فضل الٰہی نے کہا کہ حکومت کانوائے کے بجائے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کی نرسریاں ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :