فیصل آبادپولیس نے رحمان لنگڑا ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکوئوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

پیر 4 دسمبر 2023 23:04

مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) فیصل آباد پولیس نے رحمان لنگڑا ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکوئوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار گینگ ڈکیتی و راہزنی کے 36 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور تھانہ پیپلزکالونی،ڈی ٹائپ،غلام محمد آباد،منصور آباد،سرگودھا روڈ،ملت ٹائون،جھنگ بازار،ڈی ٹائپ اور تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے میں سرگرم جبکہ گرفتار ڈکیت گینگ کا ایک رکن چند ماہ قبل تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سمبل چوک کے قریب دوران واردات شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ساتھی سمیت روپوش ہو گیا تھا جس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور 23 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔پولیس نے دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔