فیصل آبا د، پولیس نے قتل میں ملوث نامزد اشتہاری ملزمہ کو 14 سال بعد گرفتارکرلیا

پیر 4 دسمبر 2023 23:04

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) فیصل آباد پولیس نے قتل میں ملوث نامزد اشتہاری ملزمہ کو 14 سال بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سی آئی اے لائلپور ڈویژن کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتیہوئے خاتون کے قتل میں ملوث نامزد اشتہاری ملزمہ کو 14 سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ کو ٹیکنکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمہ نے تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں 14 سال قبل اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد گڑھا کھود کر دفن کیا تھااور خود روپوش ہو گئی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف درج مقدمہ کے تحت کارروائی شروع کردی۔