لیسکو جوہر ٹاؤن سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،بجلی چوری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

پیر 4 دسمبر 2023 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے جوہر ٹاؤن سب ڈویژن میں ایس ڈی او عرفان علی کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن ایک ورکشاپ میں بجلی چوری پکڑی گئی جہاں میٹر کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ورکشاپ میں ویلڈنگ پلانٹ، اینگل گرائینڈر اورڈرل مشین کا لوڈ چلایا جا رہا تھا۔اس موقع پر کنکشن منقطع کر دیا گیا اور ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی۔ محکمہ کی جانب سے ملزم کو 100,000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔