گردوں کی فروخت میں ملوث تین افراد کو گرفتار

پیر 4 دسمبر 2023 23:17

گردوں کی فروخت میں ملوث تین افراد کو گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی فروخت کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے ملزمان میں رضا مسیح ،لیاقت اور زولفقار شامل ہیں جن کے بارے میں پولیس کا کہناہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان ملک کے دور دراز علاقوں سے بندے گھیر کر لاہور لاتے تھے یہاں وہ بندوں کو ڈاکٹر عادل نامی شخص کے حوالے کرتے ڈاکٹر عادل ان بندوں کو اسلام آباد لے کر جاتا تھا جہاں سادہ لوح لوگوں کا ایک گردہ نکال کر رقم عضا مسیح کے حوالے کرتا اور رضا مسیح اپنی کمیشن رکھ کر باقی رقم متاثرہ شہریوں کو دے دیتا تھا پولیس کے مطابق متاثرہ شہریوں کو ایک گردہ فروخت کرنے کے عوض 2لاکھ روپے ادا کیے جاتے تھے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری ملزمان کی جانب سے متاثرہ شہریوں کو رقم نہ ملنے کی وجہ سے عمل میں آئی متاثرہ شہریوں نے رقم نہ ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا مزید ملزمان کی گرفتاری کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :