لاہور میں ڈینگی کے مزید 37نئے کیسز سامنے آ گئے

پیر 4 دسمبر 2023 23:18

لاہور میں ڈینگی کے مزید 37نئے کیسز سامنے آ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) سردی کی شدت میں اضافہ کے باوجود شہر لاہور سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا محکمہ صحت پنجاب کے عدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 37نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 111ہے اسی طرح شہر کے 12مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر لاروا تلف کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :