چنیوٹ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 2 سال بعد گرفتار

پیر 4 دسمبر 2023 23:18

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) تھانہ بھوانہ پولیس کے سب انسپکٹر اعجاز احمد کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو 2 سال بعد گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری مختار نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رقبہ کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل اور چار افراد کو زخمی کیا تھا واقعہ کی بابت مجرم اشتہاری اور ساتھیوں کیخلاف تھانہ بھوانہ میں قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اشتہاری مجرم مختار ولد عبد الرحمن کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاپولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔