وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا گورنمنٹ عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال کا دورہ

مفت ادویات نہ خون کی فراہمی کی سہولت، ایم ایس بھی موجود نہیں،صفائی کے ناقص انتظامات ، ایم ایس کو سخت وارننگ ادویات خریدنے والے مریضوں کے لواحقین کو پیسے واپس کرنے کا حکم، مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ محسن نقوی

پیر 4 دسمبر 2023 23:33

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا گورنمنٹ عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں مفت ادویات نہ خون کی فراہمی کی سہولت ،ایم ایس بھی موجود نہیں،صفائی کے ناقص انتظامات، خواتین مریضوں کے تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیر اعلی محسن نقوی نے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو سخت وارننگ جاری کی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے باہر سے ادویات خریدنے والے مریضوں کے لواحقین کو پیسے واپس کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اورخواتین مریضوں سے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی چیک کیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے نومولود بچے کے رشتے داروں کو مبارکباد دی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کاحکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :