ساہیوال، مسافر خاتون سے جبراً زیادتی مقدمہ درج ،ایک گرفتار

پیر 4 دسمبر 2023 23:34

ساہیوال، مسافر خاتون سے جبراً زیادتی مقدمہ درج ،ایک گرفتار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) نواحی چک142نو ایل میں وین سے اتر کر پیدل آنے والی مسافر خاتون صباء بی بی کو دو مسلح افراد نے پستول دکھا کر اغوار کر لیا اور ویران کمرہ میں بند کر کے جبراً زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک185نو ایل کے حسن علی کی نوجوان بیوی صباء بی بی اپنی بہن بشیراں کے ہمراہ مسافروین سے اتر کر پیدل اپنے چک جار ی رہی تھیںکہ ملزموں غفار اور نا معلوم نے پستول دکھارکر اغوا کر لیا اور ہوس کا نشانہ بنا ڈالاپولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ376ت پ درج کر کے ملزم غفار احمد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :