ٹ*فلسطین میں جاری خونریز حملوں کو فوراً روکا جائی: ضیاء الدین انصاری

yمسئلہ کشمیرو فلسطین حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو گا ٹ*غزہ میں شدید بمباری او ر نسل کشی مسلم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے گ*فلسطین کے د و ریاستی حل کا موقف پیش کرنے والے بانی پاکستان کے نظریے کیخلاف ہیں ًپاکستانی قوم اور حکمرانوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قائد اعظم آزاد اور خود مختار فلسطین کے حامی تھے eامیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

پیر 4 دسمبر 2023 20:05

Kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے فلسطین میں جنگ بندی کے بعد رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری خونریز حملوں کو فوراً روکا جائے۔ مسلم حکمران اور عالمی برداری غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ غزہ پوری دنیا میں بچوں کا سب سے قبرستان بن چکا ہے۔

مسئلہ کشمیرو فلسطین اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔مسئلہ فلسطین کیدو ریاستی حل کا موقف پیش کرنے والے بانی پاکستان کے نظریہ سے روگردانی کررہے ہیں۔پاکستانی قوم اور حکمرانوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قائد اعظم آزاد اور خود مختار فلسطین کے حامی تھے اور انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنا نقطہ نظر بیان کردیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ امت کے قلب میں خنجر گھسایا گیا ہے، یہ ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں غزہ میں جنگ بند ی کے بعد وحشانہ بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے ظلم سہنے اور دنیا کی خاموشی دیکھنے کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہر مظلوم قوم کو یہ حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شدید بمباری او ر نسل کشی مسلم حکمرانوںکیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو موجودہ موقع جو حماس نے قربانی دے کر انھیں فراہم کیا ہے ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آئیں اور اس موقف کو اختیار کریں جو پوری امت کا ہی