۳اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات پیشہ ور بھکاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا

پیر 4 دسمبر 2023 21:35

b اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات پیشہ ور بھکاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دوران سات پیشہ ور بھکاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔تھانہ آبپارہ پولیس نے دو ملزمان شان اقبال اور مدثر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,070 گرام ہیروئن اور 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے تین ملزمان محمد حاشر، عبدالکریم اور اسد اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 487 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔تھانہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان محمد نبیل اور شعیب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 575گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تھانہ ترنول پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم مقبول خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,036گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم سید مہدی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ نون پولیس نے ملزم جمال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔تھانہ کرپا پولیس نے ملزم حبیب الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 540گرام چرس برآمد کرلی۔

تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم ذیشان مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔