بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کا 4روزہ دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے

بلاول ہائوس میں بلاول بھٹوزرداری اور صدر فریال تالپور سے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 4 دسمبر 2023 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کا 4روزہ دورہ مکمل کرکے پیرکوکراچی پہنچ گئے۔بلاول ہائوس میں بلاول بھٹوزرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میںسابق رکن قومی اسمبلی احسان مزاری،سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں اورپی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجہ نے الگ الگ ملاقات کی ۔احسان مزاری سے ملاقات میں کشمور کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔مخدوم جمیل الزماں سے حیدرآباد کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ علی حسن ہنگورجہ سے سانگھڑ کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔