رکشہ سٹینڈ کے تنازعہ پر نوجوان قتل

پیر 4 دسمبر 2023 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) رکشہ سٹینڈ کے تنازعہ پر نوجوان قتل، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں قائم رکشہ سٹینڈ کے تنازعہ پر عثمان اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کرکے محمود نامی نوجوان کو قتل کردیا۔ عثمان اور محمود میں رکشہ سٹینڈ کے مالی حوالے سے جھگڑا تھا۔ محمود رکشہ سٹینڈ پر پہنچا تو عثمان وغیرہ نے اس پر حملہ کردیا۔ تشدد سے محمود شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ طبی امداد ملنے کے دوران دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :