مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر خیر باد کہہ دیا

میں مسلم لیگ نے سے استعفٰی دے چکا، پارٹی کا رہنما نہیں ہوں، سابق وزیر خزانہ

muhammad ali محمد علی منگل 5 دسمبر 2023 00:31

مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر خیر باد کہہ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2023ء) مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر خیر باد کہہ دیا، ابق وزیر خزنہ کئ مطابق میں مسلم لیگ نے سے استعفٰی دے چکا، پارٹی کا رہنما نہیں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ آج اخبار میں پڑھا اور کل ایک ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ میں پی پی پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں، یہ خبر سچ نہیں ہے۔انہوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ میں نے فی الحال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ سابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں میری شمولیت سے متعلق چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ذرائع پیپلزپارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ٹیم مفتاح اسماعیل سے رابطے میں ہے، جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں وہ جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔