روسی صدر رواں ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

منگل 5 دسمبر 2023 09:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ نے پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا کہ صد ر پیوٹن پہلے متحدہ عرب امارات اور پھر سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ یوری اوشاکوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات انتہائی مفیدثابت ہوگی۔واضح رہے کہ روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تینوں ممالک تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ہیں۔اوپیک نے گزشتہ جمعرات کو خام تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کیا تھا۔