
عزیزمیاں قوال کو ہم سے بچھڑے تیرہ برس بیت گئے
منگل 5 دسمبر 2023 14:19

(جاری ہے)
ان کی آواز بارعب اور طاقتور تھی۔ لیکن ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی آواز نہیں تھی۔
عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے، جو اکثر اپنے لیے شاعری خود کرتے تھے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے اردو اور عربی میں ایم اے کیا ہوا تھا۔ان کا اصل نام عبد ا لعزیز تھا۔ "میاں"ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے، جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز "عزیز میاں میرٹھی" کی حیثیت سے کیا۔ میرٹھی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عزیز میاں نے بھارت کے شہر میرٹھ سے اپنے وطن کی طرف ہجرت کی تھی۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں "فوجی قوال" کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کے لیے تھیں۔ عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا۔ عزیز میاں کو شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیاں "میں شرابی میں شرابی"یا "تیری صورت" اور "اللہ ہی جانے کون بشر ہے" شامل ہیں۔عزیز میاں قوال کو حکومت پاکستان سے 1989میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا۔ عزیز میاں کا انتقال دسمبر 6، 2000ء کو تہران (ایران)میں یرقان کی وجہ سے ہوا۔ انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔ عزیز میاں کے دو بیٹے، عمران اور تبریز، ان کے ورثہ کو اپنائے ہوئے ہیں۔ دونوں قوالی کے انداز میں اپنے والد سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔ آپ کو بمطابق وصیت ان کے مرشد طوطاں والی سرکار ملتان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کنگنا رونا نہیں، حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کوجواب
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
ایکس پر ہوں ہی نہیں، حبا بخاری کا جعلی ایکس اکانٹ پر ردعمل
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا113 واں یوم پیدائش 11 مئی اتوار کو منایاجائے گا
-
بھارتی اداکارہ کی مودی کے جنگی جنون کی پہلے مذمت،غدار قرار دیئے جانے کے بعد معذرت کرلی
-
حبا بخاری نے اپنے جعلی ایکس اکائونٹ کی وضاحت پیش کردی
-
پاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین
-
زاہد احمد مودی حکومت اور بھارتی اداکاروں پر برہم
-
ایمن خان نے پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی سٹارز کی فہرست شیئر کردی
-
پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے
-
طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں، جنیفر لوپیز
-
مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے، انورمقصود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.