سوشل میڈیا پر چھوٹے بچوں کی جانب سے ریلوے لائن کے نٹ بولٹ اتارنے کی ویڈیو جہاں وائرل

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 6 دسمبر 2023 14:24

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2023ء ) سوشل میڈیا پر چھوٹے بچوں کی جانب سے ریلوے لائن کے نٹ بولٹ اتارنے کی ویڈیو جہاں وائرل ہوئی ہیں وہاں پر بچوں سے یہ عمل کروانے والے ناقابل معاف جرم کے مرتکب ہورہے ہیں بچوں کے اس عمل سے ٹرین حادثات میں اضافہ ہوسکتا ہے محکمہ ریلوے کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بچوں کے ریلوے لائن کے پیچ اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس سے ٹرینوں کے حادثہ بڑھ سکتے ہیں محکمہ ریلوے کے افسران کو چاہیئے کہ وہ ریلوے لائنوں کی حفاظت کیلئے گشت کے نظام کوخصوصاً جہاں پر آبادی ہے اس کے گرد 10کلو میٹر مشرق‘ مغرب ریلوے لائنوں کی حفاظت کیلئے عملہ کو متحرک کیا جائے تاکہ ٹرین حادثات سے بچنے میں مدد مل سکے اور ان بچوں کو فوری گرفتار کرکے ان کی سرپرستی کرنیوالوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔



متعلقہ عنوان :