ڈپٹی کمشنر کاترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ،

بدھ 6 دسمبر 2023 16:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،ایکسین بلڈنگز محمد رمضان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے عملے کو تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ میٹیریئل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ترکی ہسپتال کے سامنے شجرکاری پوائنٹ کا بھی دورہ کیا،فاریسٹ آفیسر محمد شفقت نے ڈپٹی کمشنر کو شجرکاری بارے بریفنگ دی۔

\378

متعلقہ عنوان :