جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،02ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ اورشراب برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 6 دسمبر 2023 17:04

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2023ء) منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محسن فیاض اور عزیز علی کو گرفتار کرلیا، ملزم محسن فیاض سے پسٹل 30بور معہ روند اور عزیز علی سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد، جبکہ سوہاوہ پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :