صوبے بھر میں 68 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

بدھ 6 دسمبر 2023 20:43

صوبے بھر میں 68 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 68نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور 44 ،گوجرانوالہ میں 5،ملتان میں 7،فیصل آباد میں 5جبکہ اٹک، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، بہاولنگر، جھنگ اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں۔