لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا 88 واں روز،32771 کے خلاف مقدمات درج

بدھ 6 دسمبر 2023 20:43

ٍلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 33155ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ،32771کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جبکہ اب تک کی کارروائیوں میں 15606ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 5کروڑ 53لاکھ 6ہزار 716یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2 ارب 16کروڑ 98لاکھ 96ہزار 397روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹے کے دوران کل 335 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 157کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ15 افراد کو گرفتار کیا گیا، پکڑے جانے والے کنکشنز میں2زرعی، 8کمرشل اور 325ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو 3لاکھ 38ہزار 261یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 31لاکھ 1732روپے بنتی ہے ۔ باغبانپورہ کے علاقے میں کنکشن کو 219769روپے ، گرین ٹائون کے علاقہ میں کنکشن کو 200000روپے ،دیپالپور کے علاقے صدر میں کنکشن کو 192860 روپے جبکہ شادمان کے علاقے میں کنکشن کو 150000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :