نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہیدکا 52 واں یوم شہادت 6 دسمبربدھ کو منایا گیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:06

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہیدکا52واں یوم شہادت 6دسمبربدھ کو منایا گیااس سلسلے میںجہانیاں سمیت مختلف شہروں میںدعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور شہید کو خراج عزقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میںتعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ء میںفرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔