سوات ،27 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کے منصوبے کیلئے سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع

بدھ 6 دسمبر 2023 23:32

سوات ،27 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کے منصوبے کیلئے سامان کی فراہمی ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی کوششوں سی27 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کے منصوبے کیلئے سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے بحیثیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مینگورہ شہر کیلئے 27 ارب روپے گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کیلئے منظور کرائے تھے محمود خان کی ذاتی دلچسپی کیوجہ سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا اور مینگورہ شہر کا بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ،گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کیلئے پائپ اوردیگر سامان پہنچا دیا گیا ، منصوبے کے لئے پائپ اور دیگر سامان پہنچادیا گیا ہے اور جلد ہی پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ 19 کلومیٹر لمبی چار فٹ قطر کی ٹرانسمیشن لائن پر مشتمل ہے۔ سابق وزیر اعلی محمود خان نے اس اہم منصوبے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مینگورہ شہر کا سب سے سنگین مسلہ صاف پانی ہے جس کے لیے بحیثیت وزیر اعلیٰ اپنے دور میں عملی اقدامات کر کی مینگورہ شہر کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :