مسلح شخص نے مبینہ فائرنگ کرکے کزن قتل کردیا، ساتھیوں سمیت فرار

مقتول اور ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں ان کے درمیان لین دین کے معاملے پر مخالفت چل رہی تھی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعرات 7 دسمبر 2023 12:06

لودھراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹھا اتیرا کے رہائشی اللہ ڈتہ نے پولیس تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ میں منگل کی رات ساڑھے 12 بجے میں اپنے بھائی محمد اصغر، رشتہ داروں اللہ بخش اور محمد مبین کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کے گھر سے کھانا کھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ جب پل چوک کوٹھا اتیرا پرپہنچے تو ملزمان شبیر،مہر علی ،اسماعیل اور اکمل اگئے اور شبیر نے فائرنگ کر دی اور گولی  اصغر علی کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے مقتول اور ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں ان کے درمیان لین دین کے معاملے پر مخالفت چل رہی تھی۔