پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم ملک زریاب رشید ذیلدار کے خلاف مقدمہ درج ایف آئی آر سیل پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 7 دسمبر 2023 12:08

گجرات( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) پٹرولنگ چیک پوسٹ ساروکی کے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم ملک زریاب رشید ذیلدار کے خلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 میں مقدمہ درج ایف آئی آر سیل پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام معاملہ مزید الجھ گیاگجرات میں طاقتور شخصیت کا ڈر اور خوف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 پولیس بھی خوفزہ ذیلدار گروپ کے ملک زریاب رشید ذیلدار پر ہونے والے مقدمہ کی ایف آئی آر مجبورا سیل کردی گئی شہر بھر کے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کے مقدمہ خارج کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ملزم ملک زریاب رشید ذیلدار کے بااثر اور طاقتور ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تاحال ایف آئی آر منظرعام  پر نہیں آسکی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہوا ہے اور نہ ہی اس نے ضمانت کروائی ہے

متعلقہ عنوان :