سب کو صرف پیسہ چاہیے،26 سالہ ڈاکٹر نے جہیزکی مانگ پرخودکشی کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2023 15:58

سب کو صرف پیسہ چاہیے،26 سالہ ڈاکٹر نے جہیزکی مانگ پرخودکشی کرلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) بھارتی ریاست کیرالہ میں 26 سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی بھاری مانگ پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ کی پسند کی شادی ہورہی تھی لیکن خوشیوں والے گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب شاہانہ کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ شاہانہ کے گھر والے مطلوبہ جہیز نہیں دے سکتے تھے۔پولیس نے لڑکے کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،اس کے علاوہ مرحومہ کے لواحقین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق شاہانہ کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ ہر کسی کو صرف پیسہ اور دولت ہی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :