تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے : اشرف بھٹی

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے /عوام کاجینادوبھرکردیاہے پہلے بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام پریشان تھے اب گیس کے بل ان پربم بن کرگررہے ہیں غریب لوگ دووقت کی روٹی کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں ،ملک میں عملاً آئی ایم ایف کی حکومت ہے آئی ایم ایف کی ایماء پرپاکستانی عوام کوکچلاجارہاہے نگران حکمران صرف عیاشیاں کررہے ہیں اورپروٹوکول انجوائے کررہے ہیں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کاکم نہ ہونااس حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ،ہرشہراورہرمحلے میں مافیازکی حکومت ہے جوعوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والانہیں ہے مقامی انتظامیہ غائب ہے پولیس چوروں کی محافظ بن چکی ہے ایسے حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ انتخابات کرواکر اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کیا جائے ۔