ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک سمیت پانچ افسران کے لئے انٹیگریٹی آئیکون 2023‘‘ ایوارڈ

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک سمیت پانچ افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’انٹیگریٹی آئیکون 2023‘‘ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈز انہیں نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں دیے گئے جس میں مختلف ممالک کے سفارت کار، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں یونیورسٹی طلبہ نے شرکت کی۔

مدثر ریاض ملک کے علاوہ جن سرکار ی ملازمین کو ’’انٹیگریٹی ایوارڈ‘‘ کے لیے چنا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا اسسٹنٹ کمشنر(صدر )اسلام آباد، ڈاکٹر شوکت حیات ڈپٹی ایم ڈی مرج ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن، جمیل بلوچ ڈپٹی کمشنر پشین اورجاوید سونہارو جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے بطور ڈی سی کورونا وبا کے دوران لاہورمیں دنیا کا سب سے بڑا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر قائم کرکے چالیس لاکھ ویکسین ڈوز لگانے کا انتظام کیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کوالٹی کنٹرول سمیت اہم شعبوں کی بنیاد رکھی۔ یہ ایوارڈ سماجی بہتری لانے اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے والے پانچ بہترین افسران کو دیا جاتا ہے۔