بہاول پور،چڑیا گھر میں شیروں کا لقمہ اجل بننے والے بدقسمت شخص کا تعلق لاہور سے

جمعرات 7 دسمبر 2023 20:01

بہاول پور،چڑیا گھر میں شیروں کا لقمہ اجل بننے والے بدقسمت شخص کا تعلق ..
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) چڑیا گھر میں شیروں کا لقمہ اجل بننے والے شخص کی شناخت ہوگئی ،شیروں کا شکار ہونے والا بدقسمت شخص کا تعلق لاہور سے ہے ۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بتایا کہ چڑیا گھر میں شیروں کے شیروں کا شکار ہونے والا شخص کا تعلق لاہور کے علاقہ گرین ٹائون کا رہائشی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی فرائزک رپورٹ اور فنگر پرنٹ کے مطابق اس کا نام محمد بلال اور والد کا نام محمد جاوید ہے اور اس شخص پر 3 مختلف مقدمات بھی درج ہیں جن میں یہ چالان بھی ہوچکا ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد بہاول پور پولیس نے لاہور پولیس سے رابطہ کیا اور اب اس کے ورثاء سے رابطہ کیا جارہا ہے جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اب تک مرتب نہ ہوسکی۔ڈپٹی دائریکٹر وائلڈ لائیو کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ شخص چڑیا گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا ہو ۔کمشنر بہاول پور کی جانب سے بنائی گئی 5 رکنی تحقیقاتی تشکیل دی گئی ہے جو اگلے چھ دن میں اپنی مکمل رپورٹ پیش کرئے گی۔واقعہ کے بعد چڑیا گھر کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :