چیئرمین لیسکو کا عوامی شکایات پر ایکشن، ایکسئین لیسکو فاروق آبادلیاقت علی کو فوری معطل کر دیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 21:39

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان نے عوامی شکایات کے پیش نظر ایکسئین لیسکو فاروق آبادلیاقت علی کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔اور صفدرآباد گرڈ اسٹیشن کے قیام کے کے لیے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے رپورٹ طلب کر لی ۔بتایا جا تا ہے کہ صفدرآباد ،خانقا ہ ڈوگراں میں گذشتہ کئی ماہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی ۔

جس پر عوام سراپا احتجاج تھی۔اس سلسلہ میںسابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر،سابق ایم پی اے محمود الحق ،مسلم لیگ (ن)کے متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مجتبیٰ جمال ،سابق چیئر مین چوہدری غلام شبیر مانگٹ ، چوہدری محمد اعظم چوہان حاجی کلیم الحسن بابر، مقصود اشرف سبحانی،سابق کونسلر حافظ محمد امین اور وحید انورنے چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان اورچیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مسائل بتائے اور یہ کہا کہ مقامی عملہ لیسکو ملی بھگت کر کے بجلی چوری کرواتا ہے ۔اور لائن لاسز کو پورا کر نے کے لیے گھنٹوں بجلی کو بند رکھا جاتا ہے ۔جس میں باعث عوام کی مشکلات o میں مزید اضافہ ہو گیا ۔جس پر کاروائی کر تے ہوئے ۔چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان نے فرائض سے غفلت برتنے پرا یکسئین لیسکو فاروق آبادلیاقت علی کو فوری طور معطل کر دیا ۔

اور مزید کے خلاف کروائی کر نے کا عندیہ دے دیا ہے۔اور صفدرآباد میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لیے بھی چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کو بھی ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ دینے کا پابند کر دیا گیا۔ چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان نے مزید کہا ہے کہ صفدرآباد فیڈر پر فنی خرابی کے سوا لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور اوور بلنگ بند کرنے اوور بلنگ کرنے والے ذمہ دارا ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔