سرمد کھوسٹ نے کملی پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا
جمعرات 7 دسمبر 2023 21:58
(جاری ہے)
سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔
سرمد کھوسٹ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم کملی کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔کملی کو ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے۔کملی نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔ڈی سی سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں کملی کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔زندگی تماشا کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا۔ان کی مذکورہ فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کردی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.