انڈونیشا اور پاکستان کے سدا بہار ریلیشنز ہیں،انڈونیشین قونصل جنرل

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادیننگراٹ نے کہا ہے کہ انڈونیشا اور پاکستان کے سدا بہار ریلیشنز ہیں۔ دونوں مسلم برادر ممالک کے درمیان آزادی کے وقت سے ہی دوستانہ تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک کو آزادی کے ساتھ ہی مختلف چینلجز کا سامنا رہا ہے۔انڈونیشیا ہمیشہ اپنے برادر مسلم ملک پاکستان کا ساتھ دیتا رہا ہے۔

پاکستان میں انڈونیشا کے دو کونسلز کام کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کے دورے اور بعد ازاں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا دورے کے دوران سکھر پریس کلب کے سیکریٹری جنرل شہزاد تابانی ،سیکریٹری جنرل ایس یو جے احقر علی رضوی ،میڈم سحرش کھوکھر سمیت دیگر صحافی برادری نے انکا استقبال کیا پریس کانفرنس کے دوران ایس یو جے یو جے کے صدر امداد بوزدار ،سکھر پریس کلب کے سیکریٹری جنرل شہزاد تابانی ،سیکریٹری جنرل ایس یو جے احقر علی رضوی ، سحرش کھوکھر موجود تھیں میٹ دی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادیننگراٹ نے مزید کہا کے سندھ تاریخی لحاظ سے اہم ترین خطہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان۔ تجارت بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس سال پاکستان سے وافر مقدار میں چاول امپورٹ کروائے ہیں۔کراچی سمیت سندھ میں دو ہزار سے زائد انڈونیشین آباد ہیں انہوں نے کہا کے پاکستانی طلبا کو انڈونیشین یونیورسٹیز میں تعلیم کی دعوت دیتے ہیں۔ رواں سال پاکستان کے طلبا کو سب سے زیادہ دو۔ہزار سکالر شپس فراہم کی گئی ہیں۔ اروڑ یونیورسٹی کا دورہ کرکے بہت اچھا لگا۔ اروڑ یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے۔میڈیا کی فیلڈ میں بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔اپنے برادر مسلم ملک سے جمہوریت ، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔