اتحاد تحفظ فانڈیشن کا تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ (کل) لگایا جائیگا

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) اتحاد تحفظ فانڈیشن انسانی خدمت کے جذبے سے عوام الناس کی خدمت کررہی ہے اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے، اسی سلسلے میں اتحاد تحفظ فانڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان رینجرز سندھ کے تعاون سے تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ آج(جمعہ) 8دسمبر تا اتوار 10 دسمبر ناظم آباد فلائی اوور کے قریب پیٹرول پمپ سے متصل گلی میں لگایا جائے گا اعلامیے کے مطابق میڈیکل کیمپ میں جنرل میڈیکل چیک اپ، آنکھوں کا معائنہ، پولیو ویکسینیشن سمیت ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔