رینجرز اور واٹر بورڈ کی مشترکہ کارروائیاں ،29 غیر مجاز کنکشنز کو ختم کردیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) پاکستان رینجرز سندھ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ٹائون، جمشید ٹائون اور ناظم آباد ٹائون میں آپریشنز کے دوران 29 غیر مجاز کنکشنز کو ختم کر دیے گئے،کارروائیوں میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی طرف سے دائر کی گئی شکایات پر12 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ آپریشنز کے نتیجے میں 20.8 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان رینجرز سندھ شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے204 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو نشانہ بنا چکی ہے، 29 کو سیل اور 175 کو مسمار کر کے 161 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔