سینٹرل جیل میرپورخاص میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدر آباد رینج کی آمد، تفصیلی معائنہ کیا اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 8 دسمبر 2023 11:42

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد رینج محمد ناصر خان سینٹرل جیل میرپورخاص پہنچے جہاں ایس ایس پی سینٹرل جیل میرپورخاص شہاب الدین صدیقی نے انکا پر تپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، ایس ایس پی سینٹرل جیل میرپورخاص کی جانب سے ڈی آئی جی حیدر آباد رینج کو جیل کا معائنہ کرایا گیا، معائنے میں بیکری کا دورہ کرایا گیا جہاں قیدی جیل میں بیکری میں باقر خانی اور پیٹس تیار کرتے ہیں، باورچی خانے کا معائنہ بھی کرایا گیا جہاں 8 سو قیدیوں کا کھانا تیار کیا جاتا یے اس حوالے سے ڈی آئی جی حیدرآباد کو بریف کیا گیا کہ قیدیوں کے لئے کھانا باقاعدہ مینیو کے مطابق تیار کیا جاتا ہے جس میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، قیدیوں سے ملاقات کے دوران استفسار کرنے پر قیدیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ قید کے دوران ایس ایس پی سینٹرل جیل سمیت دیگر عملے کی جانب سے انکا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے، جیل کے معائنے کے دوران قیدیوں کی ہاتھوں سے بنی ہوئی چیزوں جن میں سندھی ٹوپی، پراندے، گج ، موتیوں سے بنے نالے، کی چین، پین کور سمیت دیگر اشیاء دکھائی گئیں اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان اشیاء کو قیدی اپنے رشتے داروں کے زریعے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں تاہم جیل کی ماڑی کے باہر ان اشیاء کے لئے ڈسپلے سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا یے جسکا افتتاح ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے کرایا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل جیل میرپورخاص نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈسپلے سینٹر میں ان تمام اشیاء کو شہر کا کوئی بھی فرد خریدنے کے لیے باآسانی آسکتا ہے، ان اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کو قیدی اپنے وکلاء کی فیسوں اور گھر کے اخراجات اٹھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیل کے معائنے کے دوران محکمہ جنگلات کی جانب سے دئیے گئے پودے لگا کر جیل میں شجر کاری کا افتتاح بھی کیا گیا، تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد رینج محمد ناصر خان نے ایس ایس پی سینٹرل جیل میرپورخاص شہاب الدین صدیقی کی تین ماہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی خدمات کا اعتراف نا کرنا حق تلفی ہو گا، مجھے خوشی ہے کہ سینٹرل جیل میرپورخاص میں قیدیوں کی فلاح کے لیے بھی بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :